نوجوان نے کمال بہادری سے دو زندگیاں بچالیں ۔۔ برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ماں بیٹے کو نوجوان نے کس طرح بچایا؟ ویڈیو وائرل

image

اس وقت پورے ملک میں بارشیں جاری ہے جس کی وجہ سے سڑکیں، نالے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ وہیں کچھ شہروں میں تو اَربن فلنڈنگ بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

وہیں ہری پور سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ برساتی نالے سوکا میں پانی کے تیز بہاؤ میں ایک خاتون اور ان کا بیٹا گر جاتے ہیں اور وہیں ایک نوجوان بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کر کے دونوں کی جان بچا لیتا ہے۔

واقعہ ہری پور ریلوے روڈ پر پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے باعث ایک ریلہ بہتا ہوا جا رہا تھا اور اُسی میں سے ایک لڑکا اپنی ماں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گزارنے کی کوشش کرتا ہے۔ ریلا اتنی شدت کا ہوتا ہے کہ لڑکا اپنی ماں اور موٹر سائیکل سمیت برساتی نالے میں جا گرتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکے اور اس کی والدہ کی جان بچاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US