سڑکیں کھود ڈالیں، لوہے کے پائپ اکھاڑ دیے ۔۔ نشہ پورا کرنے کے لیے یہ لوگ کیسے لوگوں کی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں؟

image

پلر کھا گئے، سڑکیں کھود ڈالیں۔ جی ہاں ہم یہاں ان لوگوں کی بات کر رہے ہیں جن سے صبح کے وقت اٹھا نہیں جاتا پر رات میں یہ بھاری سے بھاری چیزیں آرام سے اٹھا لیتے ہیں۔ یہ نشے کے عادی افراد لوگوں نے اپنی زندگیاں تو خطرے میں ڈال ہی رکھی ہیں پر ساتھ ہی ساتھ یہ تو عوام کو بھی نہیں بخشتے۔

جی ہاں آئیے ہم آپکو ہماری ویب کی اس خبر میں حیران کن معلومات فراہم کرنے جا رہے ہیں کہ یہ لوگ کیسے معاشرے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص رات میں کسی فرد کے گھر کی سیڑھی توڑ کر سریا نکال رہا ہے تو کوئی انتہائی مصروف پل سے مہنگے نٹ بولٹ اتار رہا ہے۔

تاکہ بس کچھ وقت کیلئے نشے کا بندوبست ہو سکے یہی نہیں آپ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ لوگ سڑکوں، گلی محلنوں میں لگے کھبمے بھی نہیں چھوڑتے اور اسے بھی کوڑیوں کے بھاؤ نشے کی خاطر بیچ دیتے ہیں۔ ابتداء میں تو ا یاسے لوگوں کو تھوڑا بہت گھر والے خرچ دے دیتے ہیں پر جب انہیں حقیقت معلوم ہوتی ہے۔

تب یہ انہیں گھر سے نکال دیتے ہیں اور یوں ہی پھر یہ لو گ اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ کسی نے سچ ہی کہا ہے نشہ جو بھی ہو برا ہی ہوتا۔ کیونکہ سب سے بڑی بات اس بری لت میں پڑے ہوئے لوگوں کی یہ کہ انہیں اپنی ہی ہوش نہیں رہتی، زیادہ تر یہ گندے نالوں یا پھر گندی جگہوں پر ہی سوئے یا بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts