روپیہ کو اگر اس دور کی سب سے اہم ضرورت کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ پرانے دور میں اشیاء ضروریہ اور سونے چاندی سے لین دین کیا جاتا تھا مگر پھر روپیہ ایجاد ہوا اور ہر چیز کی قیمت مقرر کی گئی۔ آج ہم جانیں گے کہ زندگی کے ہر موقع پر کام آنے والا یہ روپیہ کن مراحل کو طے کرتا ہوا ہمارے ہاتھوں میں پہنچتا ہے۔