شدید بارش کے پیشِ نظر کل تمام پرائیوٹ اسکول بند، امتحان ملتوی

image

کراچی میں رات بھر بارش جاری رہنے کے امکان کے پیشِ نظر کل شہر بھر کے تمام تر نجی اسکول بند رہیں گے۔ اس وقت بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش جاری ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے شہر بھر میں 100 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سندھ میں شدید بارشوں کی وجہ سے حیدر آباد میں بھی کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے اور کراچی انٹربورڈ نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

ملتوی کیے جانے والے پرچے 25 اگست کو امتحانی مراکز پر شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ ، ساتھ ہی خصوصی امیدواروں کے پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کر دیے۔ مہران یونیورسٹی اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس خیرپور بھی کل بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US