بارش سے بچنے کے لیے بائیک سوار نے انوکھی چھتری لگالی ۔۔ شہری نے اس چھتری کی قیمت کیا بتائی؟

image

بارش کا موسم ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارش سے بچنے کے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جیسے مختلف بارش کی ویڈیوز منظر عام پر آتی ہیں وہیں ایک شہری کی بارش سے بچنے کی دلچسپ ویڈیو نے لوگوں کو اچھا آئیڈیا فراہم کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شہری کو دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے بارش سے بچنے کے لیے منفرد حل ڈھونڈتے ہوئے اپنے اوپر چھتری نصب کرلی ہے جس کی ویڈیو ایک کار سوار نے موقع پر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے۔

شہر میں بارش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں ایک نئی چھتری آئی ہے جسے موٹر سائیکل والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

کار سوار شخص موٹر سائیکل والے شخص سے اس چھتری کی قیمت پوچھتا ہے تو وہ 2 ہزار روپے بتاتا ہے۔

نئے ڈیزائن والی چھتری کو لوگ پسند کر رہے ہیں اور یقیناً یہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے اس موسم میں کسی قیمتی چیز سے کم نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US