کیا مجھ سے شادی کرو گے؟ لڑکی نے شادی کا پوچھنے کے لئے سرعام اشتہار لگوادئیے.. شہری حیران

image

محبت کا اظہار یا شادی کی پیشکش عام طور پر مرد حضرات کی جانب سے کی جاتی ہے مگر لاہور میں ایک خاتون نے لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے کا ایسا انداز اپنایا کہ لوگ حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ شب شہر لاہور کی ایک مصروف سڑک پر قطار میں ایسے کئی پوسٹرز دیکھے گئے جس میں فیصل عمران نامی شخص کو شادی کی پیشکش کی گئی تھی۔ گلابی رنگ کے کے پوسٹرز عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے مگر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون آخر ہیں کون۔

لڑکا کیا جواب دے گا؟

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور لوگ انتظار میں ہیں کہ کب فیصل عمران صاحب شادی کی اس دبنگ پیشکش کا جواب ہاں میں دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US