جوس کے ڈپے کے کنارے ایسے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں دلچسپ وجہ جو پیتے ہوئے آپ کی بھی مشکل آسان بنائے

image

جوس بچوں کا تو پسندیدہ ہوتا ہی ہے لیکن بڑے بھی اپنے پسندیدہ پھلوں کا جوس بہت مزے سے پیتے ہیں۔ اگر بات ڈبوں کے جوس کی کریں تو جہاں یہ اپنے ذائقے کی وجہ سے بچوں بڑوں میں مقبول ہوتے ہیں وہیں شریر بچوں کے لئے ان کا ڈبہ بھی دلچسی کا باعث ہوتا ہے کیونکہ جوس پینے کے بعد پاؤں سے پھوڑ کر زور دار آواز پیدا کی جاتی ہے۔

خیر یہ تو تھی مذاق کی بات لیکن آج ہم جوس کے ڈبے کے بارے میں آپ کو ایسا دلچسپ سچ بتائیں گے جسے آپ نے نوٹس تو بہت کیا ہوگا لیکن اس کے بارے میں جانتے نہیں ہوں گے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جوس کے ڈبوں کے اوپری دونوں کنارے مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ان کا اہم فائدہ

اس کی وجہ یہ ہے کہ جوس مائع کی شکل میں ہوتا ہے جسے زیادہ تر بچے پیتے ہیں اور کپڑوں پر بھی گرا سکتے ہیں۔ جوس کے ڈبے کے مڑے ہوئے کنارے اندر کے جوس کو گرنے سے بچاتے ہیں۔

سفر کرتے ہوئے کناروں کو کبھی نہ کھولیں

اگر آپ ان کناروں کو کھولنے کی کوشش کریں تو وہ باآسانی کھل جاتے ہیں اور جوس پینے میں آسانی ہوتی ہے۔ البتہ اگر جوس کا ڈبہ کہیں لے کر جارہے ہیں تو اس کے کناروں کو مُڑا ہوا ہی رہنے دیں اس طرح جوس راستے میں گرے گا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US