ان کا کتا بھی ہیرے کا ہار پہنتا ہے.. دنیا کے امیر ترین افراد پیسہ کس طرح ضائع کرتے ہیں؟

image

بڑی چمچماتی شاندار گاڑی، عالیشان محل نما گھر اور بیرون ملک چھٹیاں منانا کس کا خواب نہیں ہوتا؟ لیکن اتنا پیسہ کمانا ہر شخص کے بس کی بات نہیں اور ستم یہ کہ جن کو اوپر والے نے بے حساب مال و دولت سے نواز رکھا ہے وہ اسے کچھ اس بے دردی سے لٹاتے ہیں کہ سن کر افسوس ہی ہوتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم کچھ ایسے امیر لوگوں کا ذکر کریں گے جنھوں نے کروڑوں اور اربوں روپے بلاوجہ دکھاوے میں اجاڑ دیے۔

ہیروں سے بنا کتے کا پٹا

کتے کی وفاداری کہ وجہ سے بہت سے لوگ اسے پالتو جانور کے طور پر رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن دولت مند افراد اپنے پالتو کتوں کہ تزئین و آرائش پر بھی بے حساب خرچ کرتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پالتو کتوں کا پٹہ بھی اصلی ہیرے جڑ کر بنایا گیا ہوتا ہے۔ ایک کمپنی "آئی لو ڈاگ ڈائمندز" 12 ہفتوں کی محنت سے کروڑوں روپوں کی لاگت میں تیار ہونے والا پٹہ بناتی ہے جسے دولت مند اشخاص نہایت شوق سے اپنے پالتو کتوں کے گلے کی زینت بناتے ہیں۔

ہر مہینے لندن اے نائی بلواتے ہیں

برونائی کے بادشاہ حاجی حسنل بولکیاہ کے کیا کہنے کیوں کہ وہ ہر ماہ بال کٹوانے کے لئے اپنے پسندیدہ نائی کو لندن سے بلواتے ہیں۔ اس نائی کے آنے جانے کا کرایہ سلطان برونائی خود ادا کرتے ہیں جو چوبیس ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نائی کے لیے ہوٹل بھی بک کیا جاتا ہے اور کھانے پینے کا خرچہ بھی اٹھایا جاتا ہے۔

سونے کی قمیض

بھارت سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت دتا پھوگے نے اپنے لئے خالص سونے سے بنی شرٹ بنوائی۔ قمیض کے بٹن بھی کافی قیمتی تھے۔ البتہ کچھ سالوں بعد چور ان کے گھر داخل ہوگئے اور قیمتی سامان چوری کرنے کے ساتھ ان کو قتل بھی کردیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US