اللہ کے گھر کا دیدار تو ہر کوئی کرلیتا ہے مگر اس کے اندر جانے کا شرف بہت خوش قسمت افراد کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ ہم سب ہی کعبہ سے متعلق معلومات جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں چونکہ وہ ہمارے رب کا گھر ہے اور قرآن مجید میں تفصیلاً اس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
کعبہ کے اندر مختلف چیزیں موجود ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں لیکن اس مرتبہ باقاعدہ خانہِ کعبہ کے اندر کے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر دکھائے گئے ہیں جنہیں آپ گھر بیٹھے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جیسا کہ کعبتہ اللہ کی دیواروں کو باہر سے چمکایا اور خوشبو سے مہکا کر سازگار بنایا جاتا ہے بالکل اسی طرح اندر سے بھی اللہ کے گھر کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس بہترین کام کے لیے حرمین کی انتظامیہ میں مختلف لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ کے اندر تین پلرز موجود ہیں جن میں سے دو پلرز کے سامنے جو عین دروازے کے سامنے ہیں وہاں ایک ماربل باکس نصب ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ماربل باکس کے اندر کیا چیزیں موجود ہیں؟
جان لو ویب سائٹ کے مطابق کعبہ کے اندر اس سفید رنگ کے ماربل باکس میں عطر(خوشبو) رکھی ہوئی ہیں جو خانہ کعبہ کی دیواروں اور مختلف چیزوں پر لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔