سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر کم عرصے کے لیے براجمان ہونے والے حمزہ شہباز اپنے دلچسپ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن ان کی زندگی میں ایسے کئی لمحات آئے جب انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر اپنے پیاروں کو وقت دیا۔
صوبائی اسمبلی کے ممبر رہنے والے حمزہ شہباز 6 ستمبر 1974 کو پیدا ہوئے، سیاست کا حصہ رہنے والے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پولٹری کے کاروبار کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے، جبکہ گورمنٹ کالج یونی ورسٹی سے گریجویشن کیا۔
حمزہ شہباز کے لیے وہ وقت انتہائی تکلیف دہ تھا، جب ان کی والدہ اور دونوں بہنوں سمیت خاندان کے لوگ سعودی عرب میں تھے اور ان کے پاکستان آنے پر پابندی تھی۔ بی بی سی کے مطابق 2004 میں جب حمزہ شہباز کی والدہ نصرت شہباز اور ان کی دونوں بہنیں لاہور ائیر پورٹ پر پہنچی تو حمزہ خود انہیں لینے گئے تھے۔
ماں کو دیکھ کر حمزہ شہباز کی آنکھوں میں آنسو بھی تھے اور چہرے پر مسکراہٹ بھی، اس زمانے میں شریف فیملی ڈیل کی وجہ سے سعودی عرب میں ہی رہائش اختیار کیے ہوئے تھی۔
حمزہ شہباز کی والدہ نصرت شہباز چونکہ شہباز شریف کی پہلی بیوی ہیں، تو انہوں نے شروعات سے اب تک کافی پریشانیاں بھی دیکھیں مگر شوہر اور بیٹے کو ہمیشہ سپورٹ کرتی دکھائی دی ہیں۔ اردو نیوز کی ویب سائٹ میں سہیل وڑائچ نے حمزہ شہباز کی زندگی پر ایک آرٹیکل لکھا جس میں ان کی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔
سہیل وڑائچ نے اس سب میں حمزہ شہباز کی پسند کی شادی اور خاندانی شادی کا بھی ذکر کیا۔ حمزہ شہباز نے پہلی شادی کرنل راس کی بیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کی بہن مہرالنساء سے دوسری شادی کی تھی، یہ شادی حمزہ شہباز نے پسند سے کی تھی، جبکہ سہیل وڑائچ کے آرٹیکل کے مطابق ان کی پہلی شادی خاندان کی جانب سے کرائی گئی تھی جو کہ کشمیری اشرافیہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رابعہ سے کی جو کہ خود ایک ڈاکٹر ہیں۔
حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر رابعہ سے ان کی بیٹی بھی ہے، جس کا نام ساویہ ہے۔ نومولود بیٹی سماویہ کو پیدا ہوتے ہی ہارٹ سرجری سے گزرنا پڑا تاہم اب ماں اور بچی دونوں خوش و خرم اور صحت مند ہیں۔ حمزہ پہلی اولاد کی پیدائش پر بہت خوش تھے کہ گرفتاری سے گزرنا پڑا۔
رواں ماہ بھی حمزہ شہباز کی بیٹی کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب ان کی ننھی پری صحت یاب ہے۔