ٹوائلٹ کے اوپر نل اور ڈھکن لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ باتھ روم کے اس حصے میں نل لگوانے کا انوکھا فائدہ جو شاید ہی کسی نے سوچا ہو

image

باتھ روم ایسی جگہ ہے جہاں ہاتھ دھونے کے لئے واش بیسن کا موجود ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ہر ہر بار ٹوائلٹ استعمال کرنے بعد فلش کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ بار بار فلش اور بیسن میں ہاتھ دھونے سے ہم ایک دفعہ میں کئی گیلن پانی ضائع کردیتے ہیں۔

امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ فراہم کرنے والی ایجنسی کی ویب سائٹ EPA کے مطابق ہر بار فلش کرنے پر ڈیڑھ گیلن سے زیادہ پانی ضائع ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتا رہے ہیں جس سے آپ زیادہ سے زیادہ پانی بچا سکیں گے۔

فلش کے اوپر نل لگوانے کا فائدہ

ٹوائلٹ کے اوپر فلش ایسی جگہ ہے جہاں سے صاف پانی فلش کے لیے باہر آتا ہے۔ اگر اسی فلش کے اوپر نل لگوالیا جائے تو ہاتھ دھونے کا پانی فلش کے لیے استعما ہوسکتا ہے جس سے پانی بھی بچ سکتا ہے اور چھوٹے باتھ روم میں الگ سے واش بیسن لگوانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

ٹوائلٹ پر ڈھکن

کموڈ کے اوپر تو لڈ موجود ہوتی ہے لیکن آج کل ڈبلیو سی کے اوپر بھی لڈ لگانے کا ڈیزائن متعارف کراوایا جارہا ہے جو کافی فائدہ مند ہے۔ اس لڈ کو بند کر کے فلش کرنے سے باتھ روم مہلک جراثیم سے پاک رہتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US