یہ عام سی لڑکی کا یہی خواب ہوتا ہے کہ اسے شہزادے آئے اور دھوم دھام سے بیاہ لے جائے، لیکن اسے محض خواب سمجھنے والے سعودی لڑکی کی کہانی سن کر دنگ رہ گئے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سعودی دوشیزہ عجوہ السیف کی شادی اردن کے شہزادے حسین بن عبداللہ کے ساتھ طے پائی ہے، گزشتہ ہفتے اردن کے شاہی خاندان اور سعودی خاندان کے درمیان منگنی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اردن کے شاہی خاندان کے بادشاہ عبداللہ ، ملکہ رانیہ جو کہ ساس ہیں، بہو رجوہ السیف اور منگیتر کو دیکھا جا سکتا ہے، جو خوش تو دکھائی دے ہی رہے ہیں ساتھ ہی سب کی توجہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔
رجوہ السیف کا تعلق سعودی کاروباری گھرانے سے ہے جو کہ سعودی عرب کے رئیس گھرانوں میں شامل ہے۔ دونوں دو مختلف امریکی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے سعودی بہو سے پہلے پاکستان لڑکی بھی اردن کے شاہی خاندان کی بہو بن چکی ہیں، شہزادے حسن بن بن طلال کی شادی پاکستانی لڑکی ثروت سے ہوئی تھی جو کہ خوشگوار زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔