ملکاؤں کو چھوڑ کر باڈی گارڈ پسند آ گئیں ۔۔ تھائی بادشاہ نے بیویوں کو طلاق دینے کے بعد باڈی گارڈ کو ملکہ بنا دیا، دیکھیے تصاویر

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ حیرت انگیز بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ واجیرالانگ کارن نے اپنی ہی حفاظت پر معمور خاتون باڈی گارڈ سے شادی کر لی۔

2016 میں بادشاہ کا تخت سنبھالنے والے واجیرالانگ کارن نے 2019 میں باڈی گارڈ سوتھیدا کو اپنی چوتھی بیوی کے طور پر قبول کیا۔

دراصل بادشاہ واجیرالانگ کارن کی پہلی تین شادیاں چل نہ سکیں اور طلاق پر ختم ہوگئیں تاہم اس شادیوں سے ان کے 7 بچے ہیں۔

واجیرالانگ کارن کے ساتھ ان کی باڈی گارڈ سوتھیدا کو کئی مرتبہ دیکھا گیا تھا مگر کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا کچھ ہوگا۔ اگرچہ دونوں کی شادی تھائی رسم و رواج کے تحت 2019 میں ہوئی مگر خبر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوتھیدا بھی بادشاہ کے قدموں میں روایتی طور پر بادشاہ واجیرالانگ کو سلامی پیش کر رہی ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts