بچے اللہ پاک ایک خوبصورت تحفہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب کسی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوتی ہے تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی اور اگر جڑوا بچے پیدا ہوں تو والدین کو تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے دنیا پا لی۔
یہی وجہ ہے کہ ایک خاتون جس کا نام چشنٹلے براؤٹن بتایا جا رہا ہے ان کے ہاں جڑوا بچوں کی پیدائش اپریل کے ماہ میں ہوئی۔ مگر انہیں دیکھ کر وہ حیران پریشان رہ گئی۔ یہاں آپ بھی سوچ رہے ہوں گے آخر خؤش ہونے کی بجائے ماں کی یہ حالت کیوں ہو گئی۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس خاتون کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹا پیدا ہوا ہے جس میں سے بیٹے آیون کی رنگت گوری اور آنکھیں سبز رنگ کی ہیں جبکہ بیٹی آزیرا کی رنگت سانولی اور آنکھیں براؤن رنگ کی ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی نوعت کے اس منفرد واقعہ پر ماہرین کہتے ہیں کہ ایسا لاکھوں کروڑوں لوگوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ بہرحال یہ بچے اور ان کی والدہ دونوں ہی صحت مند ہیں۔