جب ایک پردیسی بیرون ملک جاتا ہے تو اسے سب سے زیادہ تکلیف یہ ہوتی ہے کہ وہ سب سے الگ ہو جائے گا، لیکن اس سب میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور رو دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی پردیسی کی ویڈیو وائرل ہے جو کہ دبئی میں پردیسی بن کر گیا تھا مگر پیسے ختم ہونے اور فیملی کی یاد میں اس حد تک تنہا ہو گیا کہ رونے لگ گیا۔
چونکہ جب عرب ریاستوں میں کوئی پاکستانی جاتا ہے تو عام طور پر کئی پردیسی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، ایک ہی کمرے میں کھانا کھاتے ہیں اور ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں۔
لیکن اس سب میں اگرچہ رونق تو ہوتی ہے لیکن انہیں وہ سکون نہیں مل پاتا جو وہ اہنے گھر والوں کو دیکھ کر محسوس کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں موجود جوان بھی پردیس روزگار کی غرض سے گیا تھا تاہم وطن کی محبت اور گھر والوں کی یاد نے انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
ساتھی سے یہ نوجوان بس ایک ہی درخواست کر رہا تھا کہ کسی طرح میرا ٹکٹ کرا دو، میں یہاں نہیں رہ سکتا ہوںِ جبکہ اس کا ساتھی اسے دلاسہ دے رہا تھا، ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہا تھا کہ گھر والوں سے بات کر لے، دل ہلکا ہو جائے گا۔
لیکن شاید اس نوجوان کے لیے الگ ہونا کافی مشکل تھا، یہی وجہ تھی کہ پردیس جانے کے چند دن بعد ہی تڑپ رہا تھا۔