سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اکثر اپنے جلسوں ، پارٹی اجلاسوں اور کسی تقریب سے خطاب کے دوران ہاتھ میں تسبیح ضرور لیے رکھتے ہیں جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی کئی تسبیح پڑھتے تصاویر بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں جنہیں ان کے فالوورز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتے ہیں۔
وہیں عمران خان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی تقریب کے دوران کرسی پر اطمینان کے ساتھ تسبیح پڑھتے نظر آرہے ہیں، کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کردی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے۔
دیکھیئے ویڈیو۔