خلیجی ریاستوں میں پاکستانیوں کے لیے مشکل بڑھ سکتی ہے ۔۔ بھارت عرب ریاستوں کے حوالے سے کیا کر رہا ہے؟

image

عرب ریاستوں میں جنوبی ایشین کافی تعداد میں ہیں، جو کہ اب مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ لیکن اس سب میں پاکستانیوں کی تعداد میں کے مقابلے میں بھارتیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عرب ریاستوں کویت سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں ہندوستانی شہری بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانیوں کے لیے مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔

رواں سال جنوری سے جولائی کے درمیان بھارتیوں کی آمد میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جولائی کے اختتام تک 189,000 ہندوستانیوں کو ورک پرمٹ دیا گیا، جبکہ 2020 میں یہ تعداد 94000 تھی۔

بھارتی وزیر مملک برائے امور خارجہ ولا مولی مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات بھارتیوں کے لیے پسندیدہ جگہ ہے، دوسرے نمبر پر سعودی عرب، تیسرے نمبر پر قطر، پھر امریکہ اور عمان آتا ہے۔ اس وقت تقریبا 7 اعشاریہ 6 ملین بھارتی شہری مختلف خلیجی ریاستوں میں مقیم ہیں، صرف متحدہ عرب امارات میں ہی 341، 000 بھارتی شہری موجود ہیں۔

اس سب میں ایک تشویش ناک صورتحال یہ ضرور ہے کہ بھارتی کی تعداد میں اضافے سے پاکستانیوں کے لیے خلیجی ریاستوں میں موجود مواقع کم ہو سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts