19 سالہ مسلمان نوجوان نے گھر میں ہی الیکٹرک کار کیسے تیار کرلی؟

image

ریاض :سعودی عرب کے 19سالہ نوجوان نے اپنے گھر کے اندر ہی الیکٹرک کار تیار کرکے آٹو موبائل انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بزنس ایڈمنسٹریشن کے طالب علم عبداللہ ماجد آٹو موبائل انڈسٹری میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے عبداللہ ماجد نے ریاض میں اپنے گھر کے اندر الیکٹرک کار کی تیاری شروع کی اور ان کا پہلا کام "کلاؤڈ ون" تھا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک کار بنانا ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ انہیں اس کام کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ پھر انھیں یقین ہو گیا کہ تجربہ کرنے کے علاوہ اپنے منصوبے کو عملی شکل دینے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

نوجوان نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں تجربہ کیا اور لگا تار کام کیا۔ ابتدا میں ایک ڈھانچہ تیار کیا، چیسز کے ذریعے مہارت حاصل کی۔

دو سال قبل سعودی نوجوان کو اس میدان میں آنے کی اپنی صلاحیت پر یقین تھا اور اس کا مقصد الیکٹرک کاروں کے لیے سعودی پروڈکشن لائن تیار کرنا ہے جو مارکیٹ میں اپنی نوعیت کی بہترین کار ہو گی اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی پروڈکشن بیٹریوں کے لیے کوالٹی، قیمت اور سپر چارجنگ ٹیکنالوجی جیسی خصوصیات موجود ہوں۔

الیکٹرک کار کی تیاری کے مشن میں عبداللہ ماجد کے خاندان نے ہمت افزائی کے ساتھ بھرپور مالی مدد بھی کی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts