اس دنیا میں مسلمان پر نماز فرض ہے اور یہ کسی حال میں بھی معاف نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہوتا ہے تو مسلمان باوضو ہو کر اللہ پاک کے حضور پیش ہو جاتے ہیں۔
اس کی تازہ مثال یہ شخص ہے جو ایک دکان میں نماز پڑھ رہا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک سکھ دکان دار نے مسلمان کو اپنی دکان میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی۔
لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنی دکان مالک ہونے کے باوجود بھی خود سنبھالتا رہا اور جب تک مسلمان بھائی نے نماز نہیں پڑھ لی تب تک بیٹھا نہی۔
وائرل تصویر کو دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے کہ یہ شخص اس دکان پر کام کرتا ہے۔ بہرحال ان کا یہ عمل نماز کے احترام میں کیا گیا تھا ۔ بھائی چارہ کا یہ واقعہ سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا اور اب ہر طرف ان کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔
مزید یہ کہ تصویر میں موجود اردگرد کے ماحول اور جس خاتون نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ان کی رہائش گاہ کے مطابق یہ تصویر بھارت کی ریاست راجھستان کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ ہی وقت میں اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔