سانپ 7 سالوں سے کاٹ رہا ہے، پیچھا نہیں چھوڑ رہا ۔۔ ایک ایسی لڑکی جسے ہر سال سانپ کاٹنے آتا ہے، لڑکی سے کیا غلطی ہوگئی تھی؟

image

پرانے زمانے کے لوگوں بالخصوص بزرگوں سے اکثر سنا ہے کہ ناگ کو اگر تنگ کیا جائے تو وہ انتقام ضرور لیتا ہے۔ ایسا ہی عجیب واقعہ سرگودھا سے تھوڑا آگے ایک گاؤں شاہ پور کی لڑکی کے ساتھ پیش آیا جس کے مطابق ہر سال سانپ اسے کاٹنے آتا ہے۔

سانپ کا ہر سال شکار بننے والی لڑکی کا نام آسیہ ہے جس نے کہا کہ ایک ناگ اس سے ہر سال انتقام لینے آتا ہے۔ آسیہ کا کہنا تھا کہ سانپ اسے ساون کے مہینے کی تیرہ چودہ تاریخ کو کاٹنے آتا ہے۔

لڑکی نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سانپ اسے چھ سات سالوں سے کاٹنے آرہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں بہت چھوٹی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں گاؤں کی رہنے والی ہوں اور ایک بار ایسا ہوا کہ میں کھیتوں میں جا رہی تھی اور یہی ساون کا مہینہ تھا جس کا اس وقت مجھے علم نہیں تھا۔

راستے میں کہیں سے سانپ کا بل آگیا اور میری اس پر نظر نہیں گئی جہاں اس کے چھوٹے چھوٹے انڈے رکھے تھے جن پر میں چڑھ گئی تھی۔ آسیہ نے بتایا کہ پھر وہ تھوڑا سا آگے گئیں تو وہاں انہوں نے ایک سانپ دیکھا جسے دیکھ کر وہ ڈر گئیں۔ لڑکی نے بتایا کہ پھر میں نے اس سانپ کو ایک چھڑی سے مار دیا تھا۔ اور تب سے میرے ساتھ یہ مسئلہ پیش آرہا ہے۔

آسیہ نے بتایا کہ میں نے پاؤں سے انڈے توڑے تو وہ پاؤں پر کاٹتا ہے اسی طرح ہاتھ میں چھڑی سے سانپ مارا تھا تو ہاتھ پر بھی کاٹتا ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ مجھے سانپ کے کاٹنے کا اس طرح سے معلوم ہوتا ہے کہ مجھے پہلے اس جگہ پر خارش ہوتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سانپ اس حصے کے اندر چل رہا ہو۔ آسیہ نے بتایا کہ سانپ کے کاٹنے کا درد اتنا ہوتا ہے کہ جسم پورے ہاتھ اور پاؤں میں پھیل جاتا ہے۔

آسیہ کے مطابق ان کا علاج چل رہا ہے اور وہ ڈاکٹر سے انجیکشن لگوا رہی ہیں اور ساتھ میں دم بھی کروا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US