جدید دور میں جہاں گھر کے کمروں، کچن اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں میں ڈیزائن آ رہے ہیں اسی طرح اب قبر کے بھی مختلف ڈیزائن سامنے آ گئے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حیرت انگیز خبر کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کافی وائرل ہو چکا ہے، جس میں قبر بنانے والے گورکنوں نے سب کی توجہ حاصل کی، مٹی کی ان قبروں کو جو غالبا کسی جنازے کی راہ تک رہی تھی، کو گلاب کی پتیوں سے سجایا گیا تھا۔
کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس طرح لال پھولوں کی پیتوں سے جنہیں عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال کیا جاتا ہے، سوگ کی کیفیت میں مردے کو آخری وقت میں بھی یہی میسر آئیں گی۔
عموما قبر پر گلاب کی پتیاں تو ڈالی جانی ہیں لیکن ان قبروں کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان قبروں کے اندر لحد میں ہی پھول کی پتیاں ڈالی گئی ہیں جبکہ لحد میں سفید رنگ کے نرم چیز بھی رکھی گئی ہے۔ صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر حیرت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے جبکہ افسردگی کا بھی۔
صرف یہی نہیں بلکہ قبروں کو بیرون طور پر بھی پکا کیا جاتا ہے اور مختلف ڈیزائن کا انتخاب کیا جاتا ہے، اسی طرح اس قبر کو بھی ڈیزائن دیا گیا ہے، جسے دیکھ کر نہ صرف لوگ حیرت زدہ رہ جاتے ہلکہ خوف میں بھی مبتلا ہوتے ہیں کہ آخرت کے سفر پر جانے والوں کو بھی دنیا کی رونقوں سے جوڑا جا رہا ہے۔