اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا ملتوی پرچوں کے حوالے سے اہم اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ بروز جمعہ 12 اگست 2022ء کو آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے ملتوی ہونے والے پرچے کل بروز منگل 23اگست کو انہی امتحانی مراکز پر دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک پہلے سے دیئے گئے امتحانی شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔جو پرچے ملتوی کیے گئے تھے ان میں آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اسلامک ایجوکیشن، سوکس اور اخلاقیات جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس پرچہ دوم شامل ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US