اکثر مسافروں کے ساتھ کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے، ایسا ہی کچھ فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہوا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے خاتون مسافر کے 20 لاکھ روپے کا قیمتی سامان انہیں واپس کر دیا۔ واقعہ پاکستان کے شہر فیصل آباد کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر 19 اگست کو پیش آیا تھا۔
خاتون مسافر دبئی سے پاکستان آ رہی تھیں، پاکستان پہنچتے ہی خاتون جلد بازی میں اپنا بیگ ہی ائیرپورٹ پر بھول گئیں، اگر یہ بیگ کسی بھی نامعلوم شخص کے ہاتھ لگتا تو اس کی چاندی ہی ہونا تھی کیونکہ بیگ میں قیمتی اور مہنگا لیپ ٹاپ، آئی فون موبائل، بیرونی کرنسی سمیت دیگر قیمیت اشیاء موجود تھیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے بروقت معلومات پر بیگ کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کیں، بعدازاں انکشاف ہوا کہ بیگ خاتون کی جانب سے جلد بازی میں چھوڑا گیا تھا۔