بارشوں کے شوقین کے لئے ایک اور خوشخبری۔ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پین گوئی کردی ہے۔
سیلاب کا خطرہ
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 23 تا 26 اگست تک پنجاب، سرگودھا اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہورہا ہے۔ محکمے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ تونسہ میں سیلابی پانی بھی داخل ہوسکتا ہے۔
کراچی میں تیز بارش کا امکان
شہر قائد کے بارے میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 24 سے 25 اگست تک شہر میں تیز بارش کا امکان ہے۔ بارش کا نیا سسٹم سندھ اور بلوچستان کے بالائی حصوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔