پاکستانی آرمی کے جوان اب خلیجی ریاست میں بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے قطر نے پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کے لیے باقاعدہ رابطہ کی ہے۔
فٹ بال کے میگا ایونٹ رواں سال قطر میں منعقد ہونے والے ہیں، جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر سے شائقین فٹ بال کی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بھی پاکستان آرمی کو قطر میں منعقد ہونے والے فٹ بال کپ میں معاونت کے لیے اجازت دے دی ہے۔
عرب ممالک میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں جاری رہیں گے۔