اس دنیا میں ایسے کئی منچلے ہیں جو کہ اپنے حیرت انگیز عمل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ عالمی طور پر اہمیت حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شفیق شنواری نامی اوورسیز پاکستانی جو کہ برطانیہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر سمیت کئی یورپی اور ایشیائی ممالک میں وائرل ہو گئے۔
دراصل شفیق شنواری اور ان کے بیٹے عباس شنواری نے پاکستان جانے کا فیصلہ کا تھا، لیکن سفر کچھ منفرد تھا، کیونکہ ہوائی جہاز یا سمندری راستے کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ زمینی راستے کے ذریعے پردیس سے وطن پہنچے۔
اب زمینی راستے سے بھی آپ یہ نہ سمجھیئے کہ انہوں نے ٹرین یا بس کو منتخب کیا، بلکہ شنواری فیملی نے اس سفر کے لیے اپنی 2019 BMW X5 کا انتخاب کیا۔
کُل 16 دنوں کا یہ سفر برطانیہ سے شروع ہوا جس کی منزل تھی پاکستان، اس سب میں اس فیملی کو فرانس، بیلجئیم، جرمنی، آسٹریا، ہنگری، سربیا، بلجیریا، ترکی اور ایران کے راستے پاکستان آئے، جہاں پاکستان کے شہر پشاور میں قدم رکھا۔