پتیلی کو فریج میں رکھتی ہیں یا بلینڈر کو اس طرح استعمال کرتی ہیں تو یہ عادت فوراً چھوڑ دیں۔۔ عام استعمال کی چیزوں کو خراب ہونے اور بجلی کی بچت کرنے کے آسان طریقے

image

بجلی کے آلات جہاں روز مہنگے سے مہنگے ہوتے جارہے ہیں وہیں ایک مسئلہ ان کے جلد خراب ہونے اور استعمال سے بجلی کے زیادہ بل آنے کا بھی ہوتا ہے۔ مہنگائی اتنی ہے کہ چیز خراب ہونے کے بعد لوگ دوبارہ اسے خریدنے کا سوچتے بھی نہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے ٹپس دیں گے جن سے آپ اپنے آلات کو خراب ہونے سے بچا سکیں گے۔

ٹوسٹر

ٹوسٹرز بہت جلدی خراب ہوجاتے ہیں جس کی اہم وجہ اس کی صحیح صفائی نہ ہونا ہے۔ ٹوسٹرز کو استعمال کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد انھیں الٹا کر کے ہلکا سے ہلائیں تا کہ سارے بریڈ کرمز اندر سے باہر نکل آئیں۔ اس کے بعد اسے کسی چھوٹے برش سے بھی صاف کر لیں۔

مائیکرو ویو میں بھاری پیالے

اکثر افراد فریج سے بھاری پیالے نکال کر براہِ راست مائیکرو ویو میں رکھ دیتے ہیں۔ لوگ اس بات سے واقف نہیں کہ مائیکرو ویو کی پلیٹ بھی وزن برداشت کرنے کی ایک حد رکھتی ہے جو اس کے ساتھ ملے کتابجے میں درج ہوتی ہے۔ کوئی بھی چیز مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے پہلے اسے نسبتاً ہلکے پیالے میں ڈال دیں۔

گندا بلینڈر چھوڑ دینا

بلینڈر جلدی میں استعمال کے بعد یونہی چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس پر لگی چیزیں خشک ہو کر جم جاتی ہیں۔ بعد میں بلینڈر کو رگڑ کر صاف کرنا پڑتا ہے اور اکثر اندر کی مشین والا حصہ صحیح طرح صاف بھی نہیں ہوپاتا اور بلینڈر جلدی خراب ہونے لگتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے بلینڈر کو استعمال کے بعد فوری دھو لیں یا پھر کم سے کم اسے پانی میں بھگو دیں تاکہ کوئی چیز اس کی مشین پر جم نہ جائے

bhabhi.

گرم پتیلا فریج میں

کھانے کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے خواتین پورے کا پورا پتلا ہی فریج میں رکھ دیتی ہیں۔ یاد رکھیں اگر پتیلا یا کھانا گرم ہو تو وہ فریج کی باڈی کو بری طرح متاثر کرتا ہے اس کے علاوہ پتیلی کا وزن بھی فریج کو خراب کرتا ہے

بجلی کی بچت کا طریقہ

بجلی کی بچت کا ایک طریقہ جسے لوگ اہمیت نہیں دیتے وہ یہ ہے بجلی کے آلات استعمال کرنے کے بعد ان کو بند کرنے کے علاوہ ان کے تار بھی نکال دیں۔ بجلی فراہم کرنے والے ادارے بھی اس طریقے کو بجلی کی بچت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US