کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل برس پڑا، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔
کراچی میں آج مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش وقفے وقفے سے متوقع ہے جبکہ کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی اور گرد و نواح میں بارش کا تیز اسپیل کل تک جاری رہے گا، آج اور کل شہر میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش متوقع ہے، تیز بارش کا اسپیل کل تک ختم ہو جائے گا۔
سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ بالائی، مرکزی سندھ میں اگست کے دوران اب تک 1000 ملی میٹر سے زائد بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔