پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جس طرح بڑھتی جا رہی ہے اسی طرح بلوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے اندھیر نگری چوپٹ راج۔
لیکن کراچی کی خواتین نے کچھ ایسا کیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں کراچی کی خواتین کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر موجود ہیں، اپنے جذبات کا اظہار یہ خواتین کچھ اس طرح کر رہی ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
پوسٹ شئیر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ناجائز بلنگ کے خلاف کراچی کی خواتین کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پتھراؤ کر رہی ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر میں اوور بلنگ سمیت ناجائز بلنگ کی صورت میں کراچی والوں کو بجلی کے جھٹکے دیے جا رہے ہیں، اس سب صورتحال میں یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ لوڈ شیڈنگ بھی ہو رہی ہے، اور کئی کئی گھنٹے ہو رہی ہے۔ مگر پھر بھی گھریلو خواتین سمیت گھر والے اس مشکل صورتحال کو کسی نا کسی طرح سنبھالے رکھے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہے، اگرچہ اس کا انداز نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو کتنی پرانی ہے مگر عوام کے جذبات اور احساسات کی نمائندگی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔