تابش ہاشمی پاکستانی کامیڈی میں تیزی سے جگہ بنا کر اب نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔ باتوں میں شرارت رکھنے والے تابش حقیقی زندگی میں ایک ذمہ دار اور قابل شخصیت ہیں۔ شادی شدہ اور 2 پیارے بچوں کے والد بھی ہیں۔ کہتے ہیں شہرت اپنے ساتھ پیسہ بھی لاتی ہے البتہ تابش ہاشمی اس لحاظ سے کافی منفرد شخصیت رکھتے ہیں کیوں کہ مشہور ہونے کے باوجود ان کا رہن سہن کسی حد تک سادہ ہی ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے کہ تابش ہاشمی کے گھر میں کیا کیا ہے؟
سادہ مگر اسٹائلش فرنیچر
چند دن قبل جیو نیوز کے پروگرام “ایک دن جیو کے ساتھ“ میں تابش ہاشمی کا گھر بھی دکھایا گیا جہاں کا فرنیچر کافی سادہ تھا۔ انٹرویو کے دوران تابش نے بتایا کہ گھر میں وہی غصہ کرتے ہیں ان کی بیگم کو غصہ نہیں آتا البتہ مناتے بھی وہی ہیں اس کے علاوہ کھانا زیادہ تر ان کی بیگم پکاتی ہیں لیکن انھیں بھی کوکنگ کا شوق ہے۔ تابش کے ڈائننگ روم میں لکڑی کی ایک سادہ مگر اسٹائلش میز موجود ہے۔
فلیٹ میں سوئمنگ پول اور جم
پاکستان میں تابش لاہور کے ایک پوش ایریا کے فلیٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ چونکہ ان کو سوئمنگ اور ورزش کا بھی شوق ہے اس کے لئے وہ اپنے فلیٹ میں موجود بڑے سے پول اور جم سے استفادہ کرتے ہیں۔ انٹرویو دیکھ کر یہی محسوس ہوا کہ ان کا جم اور پول رہائشی بلڈنگ یا قریب میں ہی موجود ہے
کینیڈا میں بھی ایک گھر ہے
واضح رہے کہ تابش کینیڈا میں بھی رہتے ہیں اور پراجیکٹ یا شوٹ کے سلسلے میں ہی پاکستان آتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ یہاں ان کے پاس زیادہ فرنیچر وغیرہ موجود نہیں ہے۔