اتنا میک اپ کر لیا اب میرا دولہا پہچانیں گا ہی نہیں ۔۔ شادی بیاہ کے کچھ ایسے لمحات جنہیں یاد کر کے بڑھاپے تک دولہا دلہن ہنسے بغیر نہیں رہ سکیں گے

image

رکھتے ہیں مگر انہی رسموں کے دوران کچھ ایسے بھی کام ہو جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ آئیے کچھ ایسے ہی انتہائی اچھوتے اور نئے لمحات دیکھاتے ہیں جو شادیوں میں سامنے آ گئے۔

میرا دولہا تو مجھے دیکھ کر پہچانے گا ہی نہیں:

میک اپ تو دلہن کے بناؤ سنگھار کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میک اپ کرنے والے انسان کی تو رت ہی بدل دیتے ہیں۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ دلہن ہے جو خود صاف کہتی ہوئی نظر آ رہی ہے کہ " مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھے پہچانیں گے ہی نہیں، اور کہیں گے کہ میں تو کسی اور کو لے کر آیا تھا "۔

میں کبھی تمہارے ہاتھ سے کچھ نہیں کھاؤں گی:

یہ واقعہ ہے پاکستان کی ایک مڈل کلاس فیملی کا۔ جس میں شادی کی رسم چل رہی تھی کہ دولہا کو میٹھائی دلہن کو کھلانی تھی پر گھر والوں کی زبردستی، منت سمجات بھی کام نہ آئی اور دلہن نے نہ تو مٹھائی کھائی اور کھلائی۔

پھر کافی دیر بعد بڑوں کے سمجھانے پر لڑکی نے بوجھے دل کے ساتھ مٹھائی کھلا ہی ڈالی۔

بے شک جب بھی یہ جوڑا مستقبل میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھے گا تو شرم سار ہو جائے گا انہوں نے یہ کیا کیا پر رشتےدار تو ہنسے گے ہی دولہے کی بہت عزت ہوئی ہے۔

نکاح ہونے سے پہلے ہی سوچ لو :

نکاح ایک بہت ہی عظیم رشتہ ہے پر اس وقت دوست احباب دولہا سے مذاق بھی کر رہے ہوتے ہیں تو بالکل اسی طرح جب مولونا صاحب جب اس نوجوان کا نکاح پڑھا رہے تھے تو تیسری مرتبہ قبول ہے پوچھنے سے پہلے کہنے لگے کہ سوچ لو، ایک مرتبہ پھر سوچ لو۔ مولانا صاحب کے اس جملے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

دولہا دلہن کیلئے بھی کھانا ضروری ہے:

جی ہاں کھانے کے بغیر تو انسان چل ہی نہیں سکتا مگر ایک بات تو بالکل سچ ہے کہ شادی بیاہ میں اکثر لڑکا لڑکی کھانا نہیں کھاتے کہ سب مہمان انہیں دیکھ رہے ہیں اور کھانا کھاتے وقت کیا سوچیں گے مگر یہ دولہا دلہن تو ایک ہی ساتھ بیٹھ کر برگر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

لڑکی والوں کا عجیب و منفرد مطالبہ:

اکثر دلہن کی دوست اور بہنیں شادیوں میں جوتا چھپائی اور دودھ پلائی کے نام پر پیسے وصول کرتی ہیں پر یہاں تو لڑکی والے پہلے ہی بورڈ لر کر کھڑے ہو گئے۔

جوڑے پر لائٹیں لگا دی گئیں:

لڑکیاں شادی پر اچھے لباس اور میک اپ کا انتخاب بڑا سوچ سمجھ کر کتی تھیں پر یہاں تو حد ہی ہو گئی اس لڑکی نے تو شادی کے جوڑے پر ہی لائٹنیں لگوا لیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts