عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ۔۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے روپے اضافے کا امکان ہے؟

image

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وہیں پیٹرولکی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق ایک اور خبر سامنے آئی ہے جس سے پیٹرول مزید 20 روپے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے 15 روز کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

عالمی ادارے کو لکھے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US