چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کی کیونکہ ۔۔ 55 سال کے شخص کی 18 سال کی لڑکی سے نکاح، جانیئے اس انوکھے جوڑے کی دلچسپ کہانی

image

آج کل سوشل میڈیا پر ایسی کئی محبت کی شادیاں سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوجاتا ہے کہ بڑی عمر کے شخص سے چھوٹی عمر کی شادی ہوگئی۔ پھر خیال آتا ہے کہ واقعی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔

یہاں ایک اور وائرل جوڑے کی دلچسپ کہانی آج ہم لیکر آئے ہیں جس میں ایک بڑی عمر کے شخص نے اپنی سے کافی چھوٹی عمر کی لڑکی سے پسند کی شادی کی ہے۔ ایسی کہانیاں کافی مقبول ہوتی ہیں جس میں میاں بیوی کی عمر میں طویل فاصلہ پایا جاتا ہے۔ قارائین ایسی پوسٹ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔

پسند کی شادی کرنے والے انوکھے جوڑے نے سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹرویو دیا اور بتایا کہ یہ شادی کیسے ہوئی۔

55 سالہ فاروق احمد کا بیاہ 18 سالہ مسکان سے ہوا ہے۔۔ فاروق کا کہنا تھا مسکان ان کی محلے دار تھیں۔ ہم شادی کے بعد بہت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ فاروق نے بتایا کہ مسکان کا اور میرا گھر ان کے گھر کے سامنے ہے۔ مسکان کے گھر سے گانا گانے کی آوازیں آتی تھیں جس کے بعد مجھے تجسس ہوا کہ جانوں آخر یہ آواز کس کی ہے۔ پتہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پیاری آواز مسکان کی تھی۔

فاروق نے انٹرویو میں بتایا کہ مسکان کے گھر والوں کو میرا علم ہوا کہ میں میوزک لوور ہوں اور میرا ان کے گھر آنا جانا شروع ہوا۔ مسکان کے لیے میں ان کے گھر تحائف لیکر جانے لگا تھا۔ فاروق نے کہا کہ یہ رب کا کمال ہے کہ اس نے ہماری یہ جوڑی تخلیق کی۔

مسکان کے شوہر فاروق نے بتایا کہ لوگوں میں بہت باتیں ہوئی کہ اپنی بیٹی کی عمر سے شادی کر رہا ہوں مگر میں نے ان کی ایک نہ سنی۔ اور میری شادی تو ایسی عمر میں ہوئی ہے تو میری کوئی بیٹی کیسے ہوسکتی ہے؟ فاروق نے بتایا کہ مجھے محبت بعد میں ہوئی پہلے مسکان کو پہلے محبت ہوئی۔

مسکان نے بتایا کہ فاروق گھر آتے جاتے تھے ان کا میرے گھر والوں سے اچھا ملنا جلنا اور سلام دعا ہوئی۔ ان کا اندازِ گفتگو بہت سادہ اور اچھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US