بوڑھی خاتون کے صندوق میں قیمتی سامان دیکھنا چاہا ،جس میں سے روٹی اور پانی نکلا۔۔ سیلاب سے تباہ حال افراد کی تصاویر وائرل

image

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اس وقت صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔بارش کی تباہ کاریوں سے متاثرہ کا کراچی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اندرونی سندھ کے حالات اتنے خراب ہیں کہ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ اسی حوالے سے سندھ کے متاثرہ شہروں سے مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی آنکھ نم ہوجائے۔

ان کی مدد کے لیے خاص حفاظتی اقدامات نہیں کیئے جار ہے تاہم غریب عوام اپنی مدد آپ کے تحت خود کو مشکل سے نکال رہی ہے۔ ایک خاندان کے نقل مکانی کی دردناک تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اپنے قیمتی سامان کے ہمراہ دوسری جگہ منتقل ہوتے دیکھا گیا۔

بارش اور سیلاب سے متاثر ایک بوڑھی خاتون شفٹ ہورہی تھی۔ امدادی ٹیم کے کارکنوں نے بوڑھی خاتون کے صندوق میں سامان دیکھنا چاہا جس میں سے ایک روٹی، چند برتن اور پانی نکلا۔

اسی طرح اور کتنے لوگ ہوں گے جو اپنے سامان کے ہمراہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اور ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اس نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts