جہاز میں سب کو پاجامہ سوٹ کیوں دیتے ہیں؟ نادیہ خان جہاز کے سفر کے چند دلچسپ حقائق بتاتے ہوئے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

“16 گھنٹے کی فلائٹ ہے اور یہاں ہم سب کو پائجامہ سوٹ دیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اتنی لمبی فلائٹ میں تمام مسافر آرام دہ لباس میں موجود ہوں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہورے جہاز میں سب مسافر ایک جیسے ہی پائجامہ سوٹ میں ہوتے ہیں اور یہ بہت اچھا لگتا ہے۔ لباس کے علاوہ ہمیں چپل بھی دی جاتی ہے“

یہ کہنا ہے نادیہ خان کا جنھوں نے امریکا جانے کے لئے قطر ائیر لائن کی فلائیٹ بک کی تھی۔ نادیہ خان کا یہ سفر 16 گھنٹے طویل ہونے والا تھا جس میں ان کے شوہر کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود تھے۔

ہر ایک کے لئے الگ آرام دہ سوئیٹ

نادیہ نے اپنے خاندان کے لئے اکانومی کلاس کے ٹکٹس لئے تھے اور ان کا کہنا ہے کہ قطر ائیر لائن کی اکانومی کلاس کسی طرح بھی فرسٹ کلاس سے کم نہیں ہے۔ نادیہ کے چھوٹے بچے کینو سمیت ہر ایک کو علیحدہ سوئیٹ دیا گیا تھا جہاں ٹی وی اسکرین، ہیڈ فون، انٹرنیٹ اور آرام دہ گدے موجود تھے۔

مینیو کارڈ میں ہر اقسام کے کھانے جو کسی بھی وقت منگوائے جاسکتے ہیں

فلائٹ میں کھانے کا بھی کافی اچھا انتظام تھا۔ وی لاگ میں نادیہ کو ایک مینیو کارڈ دیا گیا جس میں وہ سارے کھانے موجود تھے جو وہ پورے دن میں کسی بھی وقت آرڈر کرسکتی ہیں۔ نادیہ اور ان کے شوہر کا کہنا تھا کہ قطر ائیر لائنز میں مسافروں کے آرام اور آسائش کا ہر طرح خیال رکھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US