جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے ۔۔ خطرناک سیلاب میں بھی نومولود بچہ زندہ تھا، لوگوں نے مٹی میں دبی ننھی جان کو کیسے بچایا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی نے جہاں سب کو اشکبار کر دیا ہے وہیں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سیلاب متاثرین کی ویڈیو میں سے ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس میں ایک ننھی جان کو دیکھا جا سکتا ہے، یہ ننھی جان اس دنیا میں اس وقت آئی جب اس دنیا میں ایک خوفناک دن کو سندھ اور بلوچستان کے لوگوں نے دیکھا۔

ویڈیو کو سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے شئیر کیا گیا تھا ساتھ ہی صحافی کا لکھنا تھا کہ جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے ، اللّٰہ نے اس ننھی جان کو بچا لیا ہزاروں لاکھوں سیلاب متاثرین کو بھی اللّٰہ ہی کا آسرا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کے اندر موجود لوگوں نے اچانک ننھی جان کی آواز سنی، آواز سنتے ہی لوگوں نے موقع پر ہی ننھی جان کو ہاتھوں میں تھام لیا، ننھی جان کی تکلیف دہ آواز اس بات کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ ننھی جان بھوکی بھی ہے اور شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہے۔

لیکن اس ننھی جان کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ ان بے حس حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، اس کے بعد وہ اپنی ماں باپ سے شاید ہی مل سکے۔

لیکن مٹی میں پڑی اس ننھی جان کو دیکھ کر صارفین بھی جذباتی ہو گئے جب اس ننھی جان کی آواز کو سیلابی پانی سنا گیا تو اچھے اچھے اشکبار ہو گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US