طلباء کے لیے کینیڈا میں رہائشی ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ ۔۔ جانیے ایک پاکستانی کا ذاتی تجربہ اور مشورے

image

کینیڈا، آسٹریلیاء اور نیوزی لینڈ وہ ممالک ہیں جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک کے شہری قانونی طریقے سے رہائش اختیار کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پہنچتے ہیں۔

ان طریقوں میں ملازمت، سرمایہ کاری، شادی اور چند دیگر طریقے کار شامل ہیں۔ لیکن آج کی اس ویڈیو میں حال ہی میں کینیڈا ورک پرمٹ پر رہائش اختیار کرنے والے محمد شاہد کے ذاتی تجربے اور رائے کو سنتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو طالب علموں کو رہنمائی کرتی نظر آتی ہے کہ کینیڈا رہائش اختیار کرنے کا خواب کا ایک آسان اور قانونی طریقہ کار اپنی مزید تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے طلباء کے لیے مفید مشورے شامل ہیں۔

اسٹوڈنٹ ویزے پر طالب علم قانونی طریقے سے ہفتہ وار کتنے گھنٹے کام کر سکتے ہیں؟ شادی شدہ جوڑے اگر آنا چاہیں، تو کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے؟ طالب علم کون سے آسان ہنر کے ساتھ ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں؟

اس ویڈیو میں تمام وہ طریقہ کار موجود ہیں جو قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہیں۔ ان طریقوں میں آپ نے کسی کو کوئی رقم نہیں دینی بلکہ تمام طریقے خود اپنا کر آپ کینیڈا رہائش اختیار کرنے کے خواب کو مکمل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے آپ محمد شاہد صاحب سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں، جو رضاکارانہ طور پر آپ کی رہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US