اتنی بڑی عمارت چند سیکنڈز میں ڈھیر ۔۔ سیلاب سے مشہور ہوٹل کے گرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل خوفزدہ کر دیئے

image

اس وقت سوشل میڈیا پر ہر جانب سیلاب سے تباہ کاری کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کا دل دہل رہا ہے۔ سیلاب میں غریب لوگوں کے گھر، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک ویڈیو جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں خوفناک سیلاب کے باعث ایک مشہور ہوٹل کی عمارت چند سیکنڈز میں زمین بوس ہوگئی۔

یہ ہوٹل کالام میں دریائے سوات کے کنارے واقع تھا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم واقعے کے بعد دریا کے قریب موجود دیگر ہوٹلوں کو خالی کرا لیا گیا۔

ویڈیو بنانے والے لوگ اس موقع پر موجود لوگ یااللہ خیر اور یااللہ کی صدائیں لگا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب کی نذر ہونے والا کالام کا ہوٹل 150 کمروں پر مشتمل تھا۔

دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US