ایک وہ مشکل وقت ہوتا ہے جب آپ کے والدین آپ سے بچھڑ جاتے ہیں اور ایک وہ دردناک وقت ہوتا ہے جب کسی خوشی کے موقع پر آپ کے والدین آپ کے ساتھ نہ ہوں۔ خاص طور پر بیٹیاں جن کے لیے ان کے والدین سب کچھ ہوتے ہیں جن کی زندگی بھر کی پرورش سے وہ پلتی بڑھتی ہیں، رخصتی کے وقت اپنے والدین کی یاد میں نڈھال ہوتی ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کوان دلہنوں کی شادی کی ویڈیوز دکھائے گی جب ان کے اپنے والدین خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ موجود نہیں تھے اور وہ غم میں مبتلا تھیں۔
*انٹری میں دلہن مرحوم والدہ کی تصویر اٹھائے
گزشتہ برس ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن اپنے باپ کا ہاتھ تھامے، دوسرے ہاتھ میں اپنی مرحومہ والدہ کی تصویر سینے سے لگائے، ہال میں داخل میں ہو رہی تھی۔ میک اپ کے باوجود دُلہن کی آنکھیں نم تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر طرف جذباتی مناظر ہیں اور دلہن جس کسی سے بھی مل رہی ہے، اس کی آنکھوں میں آنسو ہیں، یہاں تک کہ خود دلہن کے والد کی آنکھیں بھی نم ہیں۔
*منال خان اپنے والد کی یاد میں رو گئی تھیں
پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ منال خان اکثر اپنے مرحوم والد کی یاد میں تصاویر شئیر کرتی ہیں۔ وہ لمحات ان کے لیے بہت سخت تھے جب ان کی شادی کا موقع تھا اور نکاح کے وقت ان کے سر پر باپ کا شفقت بھرا ہاتھ نہ تھا۔
* دلہن کی اپنی والد کی تصویر اُٹھائے جذباتی انٹری
جس بابا نے چلنا سکھایا تھا اب اس کے سہارے کے بغیر چلنا پڑ رہا ہے۔ ایک دلہن جو اسٹیج کی جانب جاتے ہوئے ہاتھوں میں اپنے مرحوم والد کی تصویر اٹھائے چل رہی ہے جس کی آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر غم نمودار ہو رہا ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔
* بیٹی کی شادی میں انتقال کر جانے والے باپ کی شرکت
بیٹی کی شادی میں باپ نہیں تھا مگر ان کا مجسمہ دیکھ کر اہلخانہ نے خوب روئے۔
بیٹی نے اپنے والد کے مجسمے کو گلے سے لگایا اور چومتی رہی جبکہ دیگر رشتہ داروں نے بھی اسے گلے لگایا اور جذباتی ہو گئے۔ شادی میں مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا، پورے خاندان نے اس کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔
آن لائن شیئر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو کئی ملین سے زیادہ ویوز ملے۔