کوئی تو ہماری مدد کرو ۔۔ کئی گھنٹوں سے پھنسے تھے، مدد کا انتظار کرنے والے 5 بھائیوں کو سیلابی ریلا بہا لے گیا، ویڈیو

image

سیلاب نے جہاں پورے ملک میں تباہی مچا دی ہے وہیں کچھ ایسی دلخراش ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر 5 بھائیوں کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں سیلاب کی ان جوان بھائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

کوہستان میں شدید سیلابی صورتحال میں 5 بھائی 4 گھنٹے تک کسی مدد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی نہ آیا، آس پاس موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کسی نا کسی طرح ان 5 بھائیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام رہے۔

جیسے جیسے وقت گرر رہا تھا، لوگوں اور ان 5 بھائیوں کا خیال تھا کہ شاید پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا لیکن پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتا گیا اور پھر یکدم لوگوں کے چیخنے کی آوازیں اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے لگیں، یہاں تک کے لوگوں کی چیخ و پکار اور رونے کی آوازیں بھی آنے لگیں۔

کیونکہ 5 جوان بھائی شدید سیلابی ریلے میں بہہ گئے، تاحال ان 5 بھائیوں کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلا ان 5 بھائیوں کو ایک دم ساتھ لے گیا۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US