جل پری نے لوگوں کو دیکھا اور سمندر میں کود گئی.. چند ایسے واقعات جن سے جل پری کی کہانی حقیقت معلوم ہونے لگتی ہے

image

سمندر میں جل پری کچھ لوگوں کے لئے حقیقت ہے تو کچھ کے لئے افسانہ لیکن دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اصلی جل پری کو دیکھنے کے دعویدار ہیں۔ ایسا ہی 1996 میں اسرائیل میں ہوا جب ایک جل پری سمندر کے بیچوں بیچ بیٹھی تھی لیکن جیسے ہی اس نے لوگوں کو اپنے آس پاس لوگوں کو محسوس کیا وہ سمندر میں کود کر غائب ہو گئی۔ ویڈیو دیکھیے

یہ ویڈیو اینیمل پلانٹ اور بہت سے دوسرے چینلز نے بھی اپنے چینل پر کئی بار نشر کی۔ ہسٹری ڈاٹ کام کے مطابق مشہور سیاح کولمبس نے بھی 1493 میں اسپین سے ایشیاء کے درمیان نیا راستہ تلاش کرتے ہوئے 3 جل پریاں دیکھیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی حسین نہیں جتنی پینٹ کی جاتی ہیں البتہ ان کا آدھا دھڑ انسان جیسا ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو اور بھی موجود ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چائنیز مچھیرے نے جل پری نما مخلوق پکڑ لی تھی۔ یہ مخلوق اتنی عجیب تھی کہ اسے پری کہنا تو مناسب نہیں ہوگا۔ اس کا اوپر کا آدھا دھڑ مچھلی جیسا اور دم بھی مچھلی جیسی تھی مگر ہاتھ انسانوں جیسے تھے۔ ان ویڈیوز کو اگرچہ کافی لوگ سچ مانتے ہیں لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو اس بات کو کسی افسانے سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US