جتنی ہوسکے مدد کریں.. مشہور اداکار، جے ڈی سی کے ساتھ مل کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لئے امداد جمع کرنے سڑکوں پر نکل آئے

image

جب بات ہو مدد کرنے کی تو عام افراد کی طرح پاکستان کے شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد اداکاروں سمیت دیگر مشہور شخصیات نے بھی لوگوں کی مدد کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس بار امداد جمع کرنے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

گزشتہ شب کراچی میں رہنے والے مشہور اداکاروں نے جے ڈی سی کے لگائے کیمپ میں لوگوں سے امداد کی اپیل کی۔ ان میں فیصل قریشی، رابعہ انعم، عاصم محمود اور فیضان شیخ سمیت دیگر نام بھی شامل ہیں۔

مزید امداد کی ضرورت ہے

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگوں نے دل کھول کر مدد کی اس کے باوجود سیلاب زدہ علاقوں کے لئے یہ امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اس لئے جس حد تک ممکن ہو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے چندہ دیں۔

عوام ابھی بھی چندہ دے سکتے ہیں

گزشتہ شب جے ڈی سی کیمپ کلفٹن 2 تلوار کے مقام پر لگایا گیا جہاں لوگوں نے کیمپس کے علاوہ خشک خوراک کے ڈبے بھی امداد کے لئے دیے۔ لوگ ابھی بھی امداد دینے کے لئے جے ڈی سی اور دیگر فلاحی کام کرنے والے اداروں کی ویب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US