چوروں نے ٹریکٹر ہی زمین کے اندر دفن کر دیا تھا ۔۔ سندھ پولیس نے چوری کا ٹریکٹر ایک سال بعد کیسے پکڑا؟

image

چور ہوشیار ہو تو بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے اور اگر اناڑی ہو تو اپنا تماشہ بنا ہی لیتا ہے، لیکن آج ایک ایسی دلچسپ واردات کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کو حیران کر دیا۔

سندھ کے شہر کوٹ ڈی جی میں اس وقت حیران رہ گئے جب چوری شدی ٹریکٹر واپس تو ملا مگر منفرد انداز میں۔

دراصل ایک سال پہلے چوری کیا گیا ٹریکٹر سندھ پولیس نے کوٹ ڈی جی کے علاقے مٹھڑی گاؤں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، چھاپے کے دوران گھر کا چپا چپا چھان مارا مگر کچھ نہ ملا۔

لیکن جب گھر کے صحن کی تلاشی کی گئی اور صحن کی زمین پر شک ہوا تو اہلکاروں نے بیلچے کی مدد سے زمین کھودنا شروع کی، اس وقت سب حیران رہ گئے کہ ایک سال پہلے چوری کیا گیا ٹریکٹر ڈکیتوں نے دفن کر دیا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

اس کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ ڈی جی سمیت اے ایس آئی بھی موجود تھے، جن کی نگرانی میں اس ٹریکٹر کو زمین سے نکالا گیا، ایک اور ٹریکٹر کی مدد سے مدفون ٹریکٹر کو نکالنے کا کام کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مئی 2021 میں کوٹ ڈی جی کے مضافات سے ایک ٹریکٹر چھینا گیا تھا، جس کا مقدمہ کوٹ ڈی جی تھانے میں درج کر دیا گیا تھا۔ اس کیس کو لے کر تحقیقات کافی عرصے سے جاری تھیں تاہم اب جا کر جون 2022 میں اس کیس کا اہم سراخ ملا۔

آپریشن کے دوران ٹریکٹر تو برآمد ہو گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس پُر امید ہے مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں ضرور آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US