سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کے لیے دلچسپی اور خوف کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو قیامت کی دس نشانیوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ عامر لیاقت حسین نے بتائیں۔
قیامت کی 10 ظاہری نشانیاں ایسی ہیں جو کہ سب کو خوف میں تو مبتلا کرتی ہی ہے ساتھ ہی انسان کو جذبات بھی بنا دیتی ہے۔ دابۃ الارض، سورج گرہن، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، عدن سے آگ کا نکلنا سمیت عامر لیاقت نے رمضان ٹرانسمیشن میں ان نشانیوں کا بتایا۔
دابۃ الارض دراصل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے زمین پر رینگنے والا، دابۃ الارض قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، جو کہ سب سے الگ ہوگا، جو نہ پہلے کبھی دیکھا گیا ہوگا اور نہ ہی کبھی کسی نے خیال کیا ہوگا۔
اس جانور کا مقصد مؤمن اور مجرم کے درمیان فرق کرنا ہوگا، یعنی مؤمن کے چہرے کو روشن کرے گا مجرم کے چہرے کو سیاہ کر دے گا۔ عامر بتاتے ہیں یہ جانور خود کہے گا کہ قیامت قریب آ گئی ہے۔
مسلم امام احمد بن حنبل کا بھی حوالہ دیا رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ تم یہ دس نشانیاں نہ دیکھ لو۔ پہلی آفتاب کا جانب مغرب سے طلوع ہونا، دخان، دابۃ، عروج یاجوج ماجوج، نزول حضرت عیسیٰ علیہ السلام، دجال، 3 خسف جسے گرہن کہتے ہیں ایک مشرق میں، ایک مغرب میں اور تیسرا جزیرۃ العرب میں، ایک آگ جو قارہ عدن سے نکلے کی، عدن دراصل اردن اور یمن میں ایک مقام ہے وہ آگ سب کو میدان حشر کی طرف لے آئے گی۔ اسی مقام پر لوگ رات گزارنے کے لیے رکیں گے، آگ بھی رک جائے گی۔
یہ سب عامر لیاقت حسین نے بتایا، قرآن اور حدیث کے حوالے کے ساتھ عامر لیاقت حسین نے ایک ایسا سماں باندھ دیا تھا، کہ سب جذباتی بھی تھے اور خوف میں بھی۔
دابۃ الارض کے حوالے سے بھی خیال کچھ یوں بنتا ہے کہ ہالی ووڈ فلم ٹریمورز میں ایک ایسے جانور کو دکھایا گیا تھا جو کہ زمین سے نکلتا ہے، چونکہ سائنس فکشن فلمز اسی طرح کی ہوتی ہیں تو یہ فلم بھی کچھ اسی چیز کی ترجمانی کرتی ہے۔