5 بھائی انتظار کر رہے تھے تو کہیں پوری فیملی مدد کو پکار رہی تھی ۔۔ 2022 کے دلخراش واقعات، جنہوں نے سب کو افسردہ کر دیا

image

2022 کا سال شروع ہوتے ہی کچھ ایسا ثابت ہوا تھا کہ پاکستانی اسے خطرناک سال تصور کر رہے تھے اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مری واقعہ:

جنوری میں پیش آنے والا مری کا واقعہ اس حد تک دلخراش تھا کہ اس نے سب کو افسردہ کر دیا تھا، جہاں نومولود بچے سے لے کر جوان تک ہر کوئی سردی میں برف بن گیا مگر کوئی بچانے نہیں آیا۔

اس واقعے میں 20 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، اس واقعے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی۔ سیاحت کے لیے آنے والی فیملیز بھی اس واقعے میں اللہ کو پیاری ہو گئیں دو سگے بھائیوں سمیت پوری فیملیز اس دنیا سے چلی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں دو لوگوں کی باتوں کو پڑھا جا سکتا ہے جس میں ایک نوجوان مری کی شدید برف باری میں پھنسا ہوا ہے اور مدد کے لیے میسج کر رہا ہے۔

نوجوان نے میسج کیا کہ "بھائی مری میں پھنسا ہوا ہوں، فیملی ساتھ ہے، گاڑی نکلوا دے، 4 بجے کے پھنسے ہوئے ہیں۔ موبائل چارجنگ بھی ختم ہونے والی ہے۔

نوجوان کی جانب سے منتیں کی جا رہی تھیں کہ میری مدد کرو۔ جس کے جواب میں شخص نے کہا کہ جو نکلوانے آئے گا کیا وہ ہیلی کاپٹر پر آئے گا؟ مزید لکھا کہ انجوائے کرو، امید ہے 2 دن تک روڈ کھل جائے گا۔

بے حسی کی انتہا تھی جب ہی دوست نے یہ کہہ کر بات ختم کی اور ساتھ ہی دعا بھی پڑھنے کا مشورہ دیا۔

لیکن برف باری میں پھنسا نوجوان التجا کرتا رہا کہ " بھائی بھائی میں سنجیدہ ہوں، حالات خراب ہیں یہاں، کر نا کچھ"۔

ٹوئیٹر پر وقاص احمد کی جانب سے یہ چیٹ شئیر کی گئی تھی، جب کہ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیملی اس مشکل صورتحال میں بحفاظت نکال لی گئی ہے۔

بھارتی میزائل پاکستان میں:

مارچ کے مہینے میں ایک ایسی رات بھی گزری ہے جب رات کے پہر میں اچانک خوفناک آواز نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ خانیوال ضلع کے علاقے میاں چنوں میں رات گئے بھارت کی جانب سے میزائل داغا گیا تھا، جسے بعدازاں بھارت نے غلطی قرار دے دیا تھا۔

یہ وہ وقت تھا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان میزائل شکن جنگ کا آغاز ہونے ہی والا تھا، تاہم یہ معاملہ تھم گیا۔ لیکن بھارت کو اس حوالے سے کافی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ دفاعی سسٹم کے سیکورٹی پر سوالیہ نشان آ گئے تھے۔

آگ بھڑک اٹھی:

مارچ کے مہینے میں پاکستان کے کئی علاقے جنگلات میں لگی آگ کا شکار تھے، تقریبا 31 ہزار ایکڑ کے رقبے پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگی تھی، جس نے جنگلی حیات کو کافی نقصان پہنچایا۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے ہری پور، شیرانی، بلوچستان کے ژوب سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی آگ نے تباہی مچائی، ڈرائی فروٹس کے باغات کو بھی آگ نے شدید نقصان پہنچایا۔

فوجی جوان شہید:

2022 میں اب تک تقریبا 100 سے زائد جوان حادثات اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہو چکے ہیں، ہیلی کاپٹر حادثہ ہو، یا پھر آزاد کشمیر میں جوانوں کی گاڑی کو پیش آنے والا حادثہ ہو۔ یا پھر کے پی اور بلوچستان میں جوانوں پر حملے ہوں، پاکستانی فوج کے 100 سے زائد جوانوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

عمران خان کی حکومت:

اپریل کا مہینہ اس لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ گرتی ہوئی عمران خان کی مقبولیت ایک بار پھر اٹھ گئی، امپورٹڈ حکومت، امریکی سازش، نیوٹرلز کا بیانیہ عمران خان کا عوام میں اس حد تک مقبول ہوا کہ جس رات عمران خان کو نکالا گیا اس رات پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

اس پورے منظر نامے نے عالمی توجہ بھی حاصل کی۔

سیلاب:

حال ہی میں آنے والے شدید سیلابی صورتحال، بارشوں سے ہونے والی تباہی نے پاکستان کو ایک بار پھر 2010 کے سیلاب کی یاد دلا دی جب دیہاتی علاقے شدید متاثر ہوئے، اس وقت بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور اس سال بھی صورتحال پر کسی نے پہلے سے توجہ نہیں دی۔

کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ تمام صوبوں میں یہی صورتحال ہے، جہاں املاک سمیت لوگوں کی جانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 5 بھائیوں میں سے 4 بھائی سمیت ہزار سے زائد افراد اب تک سیلاب کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US