اپنی محنت سے مہنگی گاڑی لی ۔۔ پاکستان کا امیر ترین بچہ، جانیے اس بچے کے شوق کے بارے میں، دیکھیے ویڈیو

image

پاکستان کے امیر ترین لوگوں کے بارے میں تو لوگ جانتے ہیں لیکن پاکستان کا امیر ترین بچہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پاکستانی لڑکے کی ویڈیوز کافی پسند کی جا رہی ہیں جو کہ عمر میں بھی کوئی اتنا بڑا نہیں ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر اپنے لگژری اور شاہانہ انداز کی وجہ سے کافی شہرت پا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ ساتھ عالمی سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا باعث بن رہا ہے۔

شمیل زاہد پاکستان کے کاروباری شخصیت کے بیٹے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔ شمیل کا شوق لمبرگنی لینے کا تھا، جو پورا ہوا، واضح رہے یہ مہنگی ترین گاڑی پاکستان میں بہت ہی کم لوگوں کے پاس ہے۔

اپنی ویڈیوز میں شمیل پیسہ اڑاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، لیکن یہ نوٹ 10 یا 20 روپے کے نہیں ہوتے بلکہ ڈالرز ہوتے ہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن میں ویڈٰوز کی شروعات روزمرہ چیزوں سے ہی کی تھی جیسے کہ کھلونا گاڑی اور پھر وہی گاڑی حقیقت میں آ گئی، اسی طرح کھاتے ہوئے ویڈیو اور بال کاٹتے ہوئے ویڈیو۔

صارفین کو شمیل کا یہ انداز کافی پسند آیا، جب ہی شمیل کے فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، شمیل کو سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کافی پسند تھا، جہاں وہ اپنا خود کا کانٹینٹ تیار کرتا ہے۔

اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ شمیل نے مہنگی ترین گاڑی لمبر گینی بھی اپنے خود کے پیسوں سے لی ہے یعنی والد سے پیسے نہیں لیے تھے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اب شمیل کافی کمزور ہو گئے ہیں۔

ایک سال کی سخت ڈائیٹ نے شمیل کو اسمارٹ بنا دیا ہے، تقریبا 100 کلو تک وزن کم کر کے صارفین کو بھی حیران کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US