میرے جانور ڈوب گئے، 4 پوتے، 2 بیٹیاں بہہ گئیں ۔۔ سیلاب کی تباہی میں ٹوٹا ہوا گھر دیکھ کر ماں کا دل ٹوٹ گیا، دیکھیے

image

سیلاب سے متاثر ہونے والوں میں بچے بوڑھے سب ہی شامل ہیں، کسی کی پوری فیملی چلی گئی تو کسی کا گھر ہی نہیں رہی رہا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ ایک ایسی خاتون کے بارے میں جس کی بیٹیاں اور پوتے پوتیاں سیلاب لے گیا۔

بے بسی کی تصویر بنی یہ خاتون دراصل دادی ماں ہیں، جو افسردہ ہیں۔ افسردہ اس لیے ہیں کہ سیلاب نہ صرف ان کا گھر تباہ کر گیا، جو جمع پونجی تھی اسے بھی ساتھ لے گیا بلکہ ان کے انمول رشتوں کو بھی چھین گیا۔

آنکھوں میں آنسو، آواز میں تکلیف لیے یہ خاتون تاحال اس صدمے کو برداشت کر رہی ہیں، رہنے کو چھت نہیں ہے اور کھانے کو کچھ ہے نہیں۔

سیلابی پانی کی تباہی اور کیچڑ میں رہنے پر مجبور یہ خاندان سمیت کئی خاندان ہیں جو اب اسی حالت میں رہ رہے ہیں، خطرہ یہ بھی ہے کہ یہاں وباء نہ پھوٹ جائے جو رہنے والوں کے لیے نیا امتحان ہو۔

اگرچہ خاتون کے دیگر لوگ بچ گئے ہیں، لیکن پھر بھی ان کے لیے اپنی بیٹیوں جیسی 2 بہوؤں، 2 پوتے اور 2 پوتیوں کے جانے کا غم ہمیشہ رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US