جب بھی ہم برازیلین خواتین کا تصور کرتے ہیں ہمارے سامنے لمبی اور طاقتور جسامت کی شبیہہ اتر آتی ہے۔ ایسا اس لئے کیوں کہ زیادہ تر فلموں میں برازیلین خواتین جسمانی طور پر مضبوط دکھائی جاتی ہیں۔ ورلڈ ڈیٹا ڈاٹ انفو کے مطابق ایک عام برازیلین خاتون کا قد ساڑھے 5 فٹ سے 6 فٹ کے درمیان ہوتا ہے جبکہ باقی ممالک بالخصوص ایشین خواتین کا قد اس مقابلے میں کافی کم ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ برازیلین خواتین، باقی ممالک کی خواتین سے کس طرح الگ ہوتی ہیں۔
15 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جاتی ہے
برازیل میں ہر لڑکی کی 15 سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ اگر لڑکی کا خاندان ہوٹل بک کرسکتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اس دن کے لئے خانساماں اور دیگر نوکر بلوائے جاتے ہیں تاکہ سالگرہ کو بھرپور تقریب کی صورت منایا جاسکے۔ لڑکی کو خوبصورت لباس پہنایا جاتا ہے۔ یہ سب کرنے کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ اب لڑکی کی شادی کہ عمر ہوگئی ہے۔
پلاسٹک سرجری بہت زیادہ کرواتی ہیں
برازیلین خواتین کا ماننا ہے کہ اگرچہ ہر ایک کو اپنے آپ سے پیار کرنا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ خود کو نکھارنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اسی وجہ سے وہ بہت زیادہ پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں لیکن خواتین سے اس بارے میں براہ راست سوال کرنا برا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دانتوں کی ساخت میں ذرا بھی خرابی ہو تو فوراً بریسز لگواتی ہیں۔ بوڑھی خواتین بھی بریسز کا اہتمام کرتی ہیں
بچوں کے لئے آیا رکھتی ہیں
جیسے ہی حاملہ ہونے کی اطلاع ملے خواتین بچوں کے لئے بہتر سے بہتر آیا کی تلاش شروع کردیتی ہیں۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچہ آیا سنبھالے تاکہ خاتون زچگی کے بعد آرام کر سکے۔
شادی کی پیشکش خود کرنا
ایشین خواتین کی طرح برازیل میں عورتیں اپنے لئے ہمسفر تلاش کرتے ہوئے ہچکچاتی نہیں بلکہ خود بھی لڑکوں کو پروپوز کردیتی ہیں
گرمیوں میں بھی سردی لگتی ہے
برائٹ سائیڈ کے مطابق برازیلین خواتین کو بہت زیادہ سردی محسوس ہوتی ہے۔ اگر ہلکا سا بھی ٹھنڈا موسم یا بارش ہو تو وہ مکمل اونی کپڑے پہن لیتی ہیں۔