کئی گھنٹوں بعد اس کی آواز سن لی ۔۔ خطرناک سیلابی ریلے میں سے شہری کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے کیسے بچایا؟ دیکھیے

image

سیلاب سے جہاں پورا ملک شدید متاثر ہوا ہے وہیں اپر کوہستان کا علاقہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے، اپر کوہستان میں پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر نے کیسے شہری کو بچایا۔

کوہستان میں خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے پہلے ہی ہنگامی کال دیتے ہوئے پاکستان آرمی سے مدد طلب کی تھی، جس کے بعد پاکستان آرمی کی امدادی ٹیموں نے آپریشن شروع کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کوہستان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک نوجوان شدید سیلابی ریلے کے درمیان پھنسا ہوا تھا اور مدد کے لیے منتظر تھا۔

ایسے میں خطرناک صورتحال کے باوجود پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر نے پُر خطر مقام پر پہنچ کر رسی کی مدد سے شہری کو ہیلی کاپٹر میں لے لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوکیلی پہاڑوں کے درمیان جب ہیلی کاپٹر نیچے کی طرف اترا تو ہیلی کاپٹر بھی جھولنے لگا تھا لیکن کمال پھرتی سے جوانوں نے شہری کی جان بچائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US