ہسپتال میں ایک شخص چلتے ہوئے آیا اور کہا قیامت آگئی ساتھ ہی اللہ کو پیارا ہوگیا۔۔ اس کے بعد 100 لاشیں اکھٹی آئیں۔۔ ڈاکٹر کا دل دہلا دینے والا انکشاف

image

میں نے دیکھا کہ ایک شخص لمبا چوڑا ہسپتال میں داخل ہوا اور وہ شخص برہنہ تھا اس کا جسم کالا ہو رہا تھا اس کے پاس سے بارود کی بہت تیز بو آرہی تھی۔ میں اسے دیکھ کر اس کے پاس گئی یہ میرے کیرئیر کا پہلا واقعہ تھا میں حیران تھی کہ یہ شخص کون ہے وہ شخص لڑکھڑا رہا تھا۔ اس کے گلےمیں ایک بینک کا سروس کاڑد لٹک رہا تھا۔

میرے سینئر ڈاکٹر اسے دیکھ کر بھاگتے ہوئے آئے اور اس کوسہارا دے کر فوراً اسٹریچر پر ڈالا۔اس کے پاس سے بارود کی بو آرہی تھی میں نے پوچھا کہ یہ کیسی بو آرہی ہے تو اس شخص نے میری کلائی پکڑی اور کہا "قیامت آگئی ہے" میں نے کہا "کیا مطلب ہے آپ کا" اور اتنے میں وہ شخص ختم ہو گیا کیونکہ وہ 100 فیصد جل چکا تھا ۔ سرکے بال سے لے کر پیر تک وہ جل چکا تھا۔

یہ کہنا تھا سول ہسپتال کی ایک سینئرلیڈی ڈاکٹر کا جو اپنے کیرئیر کے وہ واقعات بتارہی تھیں کہ اگر وہ کسی عام شخص کے سامنے ہوں تو وہ برداشت نہ کرسکے۔ یہ آئی آئی چندریگر روڈ پرمسجد میں جمعہ کے دن بم بلاسٹ کا واقعہ تھا جس میں 100 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے اور خود کش حملہ آور کے تو چیتھڑے اڑ گئے تھے۔ اس کے بعد تو واقعی قیامت آگئی تھی ایک کے بعد ایک لاشیں آتی چلی گئیں، اس کے بعد 10 محرم کو ایم اے جناح روڈ کا واقعہ، پھرامام رضا بارگاہ میں واقعہ ہوا، بھر بلدیہ فیکٹری کا واقعہ جس میں 280 افراد جل کر مرگئے تھے۔ اس کے بعد سانحہ صفورا جس میں بس میں گھس کر لوگوں کو گولیاں مار کرشہید کیا گیا تھا۔

ان سب واقعات میں لاشوں کی حالت ناقابلِ بیان ہوتی ہے لیکن ہم سب اس کے عادی ہوگئے ہیں اگر نہ ہوں تو کیسے ان سب کو ڈیل کریں، جب بھی ایسا کوئی سانحہ ہوتا ہے تو دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز بھی ہمارے ساتھ آجاتے ہیں اور ہم مل کر کام کرتے ہیں۔ بعض اوقات کوئی بڑا سانحہ ہوجائے تو جناح ہسپتال، عباسی ہسپتال وغیرہ سے بھی ہمارے ساتھی ڈاکٹرز کو بلا لیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں بہت بڑے پیمانے پر افراد زخمی یا جاں بحق ہوتے ہیں تو ان کو سنبھالنے کے لئے بڑی ٹیم چاہیے ہوتی ہے۔ اس لئے ہم سب ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US